مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو ویتکاف نے ایران سے متعلق امریکی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی قسم کے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہورہے ہیں۔
انہوں نے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر موجود نہیں ہے، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل آکسیوس نے دعوی کیا تھا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسٹیو ویٹکاف کے درمیان براہ راست رابطے قائم ہوئے ہیں۔
ادھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے بھی گزشتہ روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جلد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اب تک نہ تو کسی ملاقات اور نہ ہی کسی رابطے کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ